بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی تامئی11.73فیصدبڑھ گیا

datetime 11  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کو جولائی سے مئی تک کی تجارت میں 19ارب 73کروڑ50لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17ارب66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے سے 11.73 فیصد زیادہ ہے۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات5.27فیصد کی کمی سے 21ارب 87کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23ارب 9کروڑ 20لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، گزشتہ 11ماہ کے دوران پاکستان کی درآمدات کی مالیت 41ارب 61کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2013-14 کے پہلے 11ماہ کے دوران پاکستان کا درآمدی بل 40ارب 75کروڑ 50لاکھ ڈالر تک محدود تھا، اس طرح جولائی سے مئی 2015 تک درآمدی بل میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی برآمدات7.57 فیصد کی کمی سے 1ارب 95کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات3ارب 84کروڑ 70لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 89کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، مئی 2014میں برآمدات2ارب 11کروڑ 30 لاکھ ڈالر، درآمدات3ارب 67کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ1ارب 55کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا تھا، اس طرح مئی 2015میں برآمدت میںسال بہ سال7.57 فیصد کمی، درآمدات میں 4.82 فیصد اور تجارتی خسارے میں21.64 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…