جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کاتجارتی خسارہ 11.73 فیصد بڑھ گیا

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کو جولائی سے مئی تک کی تجارت میں 19ارب 73کروڑ50لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17ارب66کروڑ30لاکھ ڈالر کے خسارے سے 11.73 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات5.27فیصد کی کمی سے 21ارب 87کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23ارب 9کروڑ20لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں، گزشتہ 11ماہ کے دوران پاکستان کی درآمدات کی مالیت 41ارب 61کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2013-14 کے پہلے 11ماہ کے دوران پاکستان کا درآمدی بل 40ارب 75کروڑ 50لاکھ ڈالر تک محدود تھا، اس طرح جولائی سے مئی 2015 تک درآمدی بل میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی برآمدات7.57 فیصد کی کمی سے 1ارب 95کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات3ارب 84کروڑ 70لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 89کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، مئی 2014میں برآمدات2ارب 11کروڑ 30 لاکھ ڈالر، درآمدات3ارب 67کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ1ارب 55کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا تھا، اس طرح مئی 2015میں برآمدت میںسال بہ سال7.57 فیصد کمی، درآمدات میں 4.82 فیصد اور تجارتی خسارے میں21.64 فیصد کا اضافہ ہوا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…