بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ 34300 پوائنٹس کی حد عبورکر گئی

datetime 11  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں غیرملکیوں اور انسٹی ٹیوشنز کی خریداری سرگرمیاں جاری رہنے کے باعث بدھ کو اتارچڑھاﺅ کے باوجود تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی34300 پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی جبکہ حصص کی مالیت میں مزید13 ارب89 کروڑ67 لاکھ74 ہزار50 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل برقرار ہے ، کاروباری دورانیے میں غیرملکیوں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر77 لاکھ87 ہزار 410 ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے2 لاکھ65 ہزار578 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے81 لاکھ28 ہزار 36 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے60 ہزار796 ڈالر کا انخلا کیا گیا۔
ایک موقع پر73.04 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں 261.41 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس52.56 پوائنٹس اضافے سے 34323.84 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس28.38 پوائنٹس بڑھ کر 21675.99 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 431.54 پوائنٹس اضافے سے57978.30 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت17.6 فیصد کم رہا، 33کروڑ25 لاکھ11 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 374 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں173کے بھاﺅ میں اضافہ، 176 کے دام میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…