اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف بی آر یکم جولائی 2015 سے شروع ہونے والے مالی سال میں ٹیکس کو فروغ دینے کے لئے انعامی سکیمیں شروع کرے گا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل 2015 میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں اضافہ شدہ آرٹیکل 56 سی میں کی گئی ہے ۔ آرٹیکل 56 سی میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو عوام کے لئے ایسی انعامی سکیمیں شروع کرے گا جس کے لئے عوام رجسٹرڈ دکانداروں سے خریداری کرنے کو ترجیح دیں گے جو انوائسز جاری کریں گے ۔ دریں اثناء فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ گیسٹ ہائوسز ، ہوٹل ، موٹل کلب ، فیڈرل ، کوریئر سروسز پر بھی 16 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے ۔