اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے انکشاف کیا گزشتہ دو سالوں کے اندر باقاعدہ ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں ایک لاکھ 9 ہزار کی کمی آئی ہے ۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ 2013-14 میں ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق 8 لاکھ 35 ہزار 220 باقاعدہ ٹیکس ہولڈرز تھے اس سال اسکی تعداد میں ایک لاکھ 9 ہزار کمی آئی ہے اور اب 7 لاکھ 26 ہزار 107 باقاعدہ ٹیکس ہولڈرز ہیں ۔