لاہور (نیوزڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عام بازاروں میں سبزیوں و دیگر اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں۔تفصیلات کے رمضان المبارک سے قبل ہی عام بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ اتوار بازاروں میں قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عام بازار میں کریلے 50 روپے کلو، ٹماٹر45 روپے کلو جبکہ اتوار بازاروں میں کریلے 30 اور ٹماٹر35 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔اتوار بازاروں کے دکاندار بھی کم قیمتوں اورشہریوں کی دھڑا دھڑا آمد پر مطمئن اور خوش ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہئے تاکہ کم آمدنی والے افراد کو بھی ریلیف مل سکے۔ اتوار بازاروں میں آنیوالے شہری قیمتوں پر مطمئن نظر آئے تاہم انہوں نے اشیاءکے معیار میں بہتری پر زور دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں