اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کو رواں سال امریکا سے کیری لوگر بل کے تحت کوئی امداد نہیں ملے گی جبکہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی مد میں 7 کھرب 27 ارب روپے ملیں گے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 65ارب 17کروڑ 60 روپے زیادہ ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے بیرونی وسائل کی مد میں مالی سال 16-2015 کے وفاقی بجٹ میں امریکا سے کیری لوگر بل کے تحت امداد کی کوئی رقم ظاہر نہیں کی اور نہ ہی کوئی رقم ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کو کیری لوگر بل کے تحت 5ارب 23کروڑ 90لاکھ روپے ملے تھے۔جبکہ پاکستا ن کو7 کھرب 27 ارب روپے روپے ملیں گے ، پچھلے سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کی مد میں 6 کھرب 62 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے ملے تھے۔
مزید پڑھئے:دنیا کی غلیظ ترین گیم شو ،جس کے بارے میں جان کر آپ کو ”قے“آجائے
پاکستان کو پروجیکٹ پر 2 کھرب 8 ارب روپے سے زائد کا قرضہ ملے گا۔ امداد کی مد میں پاکستان کو اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 1 کھرب 25 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ، یورو بانڈز کی مد میں 1کھرب ایک ارب 25کروڑ، چائنہ سیلف ڈپازٹ کی مد میں کھرب ایک ارب 25 کروڑ، اکنامک ٹریڈ بنک کی مد میں 3ارب 54کروڑ 40لاکھ، ملنے کا امکان ہے جبکہ بیرونی گرانٹس کی مد میں 23ارب 97کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔