اسلام آباد(نیوزڈیسک) بجٹ اور رمضان کی آمد نے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کرڈالا ہے۔ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے نے عوام کو پریشان کردیا۔آلو، پیاز، ادرک، لہسن روزمرہ کے استعمال کی ان تمام سبزیوں کو تو جیسے پر ہی لگ گئے ہیں۔ ایک ہفتہ کیا گزرا تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔ لال ٹماٹر کی قیمت نے سب کے منہ غصے سے لال ہی کردئیے۔بازار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔عوام کا کہنا ہے ہر بار کی طرح اس دفعہ بھی ان کی امید ٹوٹ گئی اور عوام دوست بجٹ ان کا خواب ہی رہ گیا۔ لیکن حکومت سے پھر بھی اپیل ہے کہ رمضان میں قیمتوں میں کمی کر کے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے،رمضان ابھی آئے نہیں اور مہنگائی کا جن ہے کہ قابو میں نہیں۔