جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکس ، تھری وفور جی کامستقبل خدشات سے دوچار

datetime 7  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) وفاقی اور پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کرکے ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کے مستقبل کو خدشات سے دوچار کردیا ہے۔ٹیلی کام کا شعبہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی اور اس شعبے کو انڈسٹری کا درجہ ملنے کی توقع کررہا تھا تاہم وفاقی بجٹ میں انڈسٹری کی توقعات کے برعکس اقدامات کیے گئے، دوسری جانب پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس عائد کرتے ہوئے صارفین اور انڈسٹری پر ”ٹیکس بم “ گرادیا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری نے وفاق کی حدود میں 2500 روپے ماہانہ سے زائد انٹرنیٹ کے استعمال پر سیلز ٹیکس کے نفاذ اور پنجاب حکومت کی جانب سے 2 ایم بی تک یا 1500روپے ماہانہ سے زائد کے بلوں پر 19.5فیصد ٹیکس کے نفاذ کو انڈسٹری کی ترقی کی رفتار اور ملک میں انٹرنیٹ عام کرکے معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے تمام منصوبوں کے لیے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے سینئر اینالسٹ صہیب شیخ نے بجٹ اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی بجٹ میں ٹیلی کام انڈسٹری اور صارفین کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے موبائل فون پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، دوسری جانب پنجاب حکومت نے 28 مئی کو جاری ہونے والے ایک ایس ا?ر او کے ذریعے بجٹ سے قبل ہی انٹرنیٹ صارفین پر منی بجٹ مسلط کردیا، پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس کے نفاذ کا اطلاق فوری طور پر 29مئی سے کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے صہیب شیخ نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری ابھی بائیومیٹرک ری ویریفکیشن کے اثرات سے ہی نمٹ نہ پائی تھی کہ حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکسوں کا بم گرادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی انڈسٹری ہے،گزشتہ سال ہی انڈسٹری نے تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی میں 1.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، حکومت نے گزشتہ سال 10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا، دوسری جانب ٹیلی کام آلات کی درآمد پر ڈیوٹی 5فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی۔اس کے باوجود انڈسٹری نے ملک میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی عام کرنے کیلیے انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری جاری رکھی لیکن اب پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال پر 19.5فیصد کا ٹیکس عائد کرکے ملک میں انٹرنیٹ کے پھیلاو¿ پر قدغن عائد کردی گئی، اس اقدام سے ملک میں موبائل براڈ بینڈ کا پھیلاو¿ بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا ملکی قومی پیداوار سے براہ راست تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس میں ا?ئندہ مالی سال باقی رہ جانیوالے اسپیکٹرم اور تھری جی لائسنس کی نیلامی بھی شامل ہے۔
ادھر انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکسوں کے نفاذ اور وفاقی بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف نہ دیے جانے پر ٹیلی کام انڈسٹری سخت مایوسی کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی 50فیصد سے زائد ا?بادی پنجاب میں مقیم ہے اور ٹیلی کام انڈسٹری کیلیے پنجاب سب سے اہم مارکیٹ ہے جہاں انٹرنیٹ پر ٹیکس کے نفاذ سے انڈسٹری کے ریونیو بری طرح متاثر ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد دیگر صوبوں کے بجٹ میں بھی انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کیے جانے کا خدشہ ہے جس سے ملک بھر میں تیزی سے عام ہوتی تھری جی اور فورجی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار بھی متاثر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…