لاہور (نیوزڈیسک) ایران نے پاکستان سے تمام اشیاءکی درآمدپرپابندی لگادی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات بیالیس کروڑ پچاس لاکھ سے کم ہوکرصرف چھ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز رہ گئیں۔ ایک نجی ٹی کے اینکرپرسن نے بتایاکہ ایران نے یکطرفہ طور پر پاکستان سے تجارتی معاہدے ختم کر دئیے ہیں جس سے پاکستان کا تجارتی حجم ایک ارب 16کروڑ ڈالرزسے کم ہو کر صرف بیس کروڑ ڈالرز رہ گیا ہے۔ ایران کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ ایران نے یہ پابندیاں اپنے ملک میں مبینہ طور پر بلوچستان کی طرف سے ہونے والی دراندازی کی وجہ سے لگائی ہیں۔ایران کو یہ بھی شکوہ ہے کہ پاکستان نے اس سے بجلی توخریدی لیکن گندم نہیں بھجوائی جس پروہ ناراض ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔