منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ2015-16 اسٹیل سمیت مختلف شعبوں پر ٹیکسوں میں اضافہ تجویز

datetime 5  جون‬‮  2015
Pakisatn Budget updates,Pakisatn Budget news 2014-2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ میں اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی پر عائد ٹیکس کی شرح 7 روپے سے بڑھا کر 9 روپے فی یونٹ، شپ بریکرزکے لیے 6ہزار700 روپے سے بڑھا کر ساڑھے7ہزار روپے فی میٹرک ٹن کرنے کے ساتھ مزید ٹیکس کی شرح بھی 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے فنانس بل کے ذریعے ٹیکسوں کی شرح اور ٹیکس سے متعلقہ قوانین و پروسیجرز میں متعدد ترامیم کی جارہی ہیں جن کے تحت اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی پر ٹیکس کی شرح 7 روپے سے بڑھا کر 9روپے فی یونٹ کرنے کے ساتھ اسٹیل سیکٹر کے لیے ٹیکسوں کی دیگر تمام شرحیں بھی اسی حساب سے بڑھائی جارہی ہیں، اس کے علاوہ سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی مزید اضافہ کیا جارہا ہے جس سے سگریٹ مہنگے ہوجائیں گے۔
سگریٹ کے لیے فلٹر راڈ پر عائد ٹیکس کی شرح بھی بڑھاکر 2 روپے یا اس سے بھی زیادہ کی جارہی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں قابل ٹیکس سروسزکا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے اور وہ تمام سروسز جن پر پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی ریونیو اتھارٹیز کی جانب سے ٹیکس عائد ہے ان پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور بلوچستان میں بھی ٹیکس عائد کیا جارہا ہے تاکہ سروسز سیکٹر میں پورے ملک میں ٹیکسوں کا یونیفائڈ نظام ہو اور ایسا نہ ہو کہ کسی ایک سروس پر وفاق کی سطح پر تو ٹیکس عائد ہی نہ ہو مگر بعض صوبوں میں اس پر ٹیکس عائدہو، حکومت یہ فرق ختم کرنا چاہتی ہے اس کے علاوہ بجٹ میں کاٹیج انڈسٹری قرار دینے کے حوالے سے بھی معیار میں ترامیم کی جارہی ہیں۔
جس کے تحت وہ صنعت کاٹیج انڈسٹری کہلائے گی جس کا سالانہ یوٹیلٹی بل 8 لاکھ یا 9لاکھ روپے سے کم ہو گا جبکہ پہلے 7 لاکھ روپے سالانہ سے کم بل رکھنے والی صنعت کاٹیج انڈسٹری کہلاتی تھی، اس کے علاوہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن پروسیجر کو تبدیل کیا جارہا ہے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے آسان بنایا جارہا ہے، اس کے علاوہ درآمدی مقاصد کے لیے عارضی رجسٹریشن کے رولز متعارف کرائے جارہے ہیں جو مینوفیکچررز کے لیے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…