جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے اب ایران میں

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان ریلویز نے 9جون سے کوئٹہ سے زاہدان روٹ پر مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ گوادر۔کاشغر راہداری منصوبے کے حوالے سے گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ کی تعمیر کےلئے اراضی حاصل کرلی گئی ہے۔یہ بات بدھ کو ریلوے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ فیض محمد بگٹی نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ زاہدین مال بردار ٹرین میں تاجروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ سولہ ڈبوں پر مشتمل یہ ٹرین ہر ہفتے بلاناغہ چلے گی اور اس سے ہر ماہ 32لاکھ روپے آمدنی متوقع ہے۔فیض محمد بگٹی نے مزید بتایا کہ گوادر۔کاشغر راہداری منصوبے کے حوالے سے گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ کی تعمیر کےلئے اراضی خریدی گئی ہے،،3سو ایکڑ اراضی کےلئے بلوچستان حکومت کو 45کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے، مزید اراضی کے حصول کےلئے بھی صوبائی حکومت سے بات چیت جاری ہے، فیض محمد بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبی۔ ہرنائی سیکشن کی بحالی کےلئے آئندہ مالی سال کے بجٹَ میں فنڈز مختص کئے جائیں گے بوستان۔ ڑوب ریلوے ٹریک کی بحالی کا منصوبہ بھی زیرغور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…