جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

غلط بیانی کے ذریعے درآمدی کھیپ کلیئرکرانے کی کوشش ناکام

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ کسٹمز کے پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے XING انٹرپرائزز کوشوکازنوٹس جاری کردیا۔ ”ایکسپریس“ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق XINGانٹرپرائزز کی جانب سے کھلونوں کے کنسائمنٹ کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئرکرانے کی کوشش کرتے ہوئے قومی خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
دستاویز کے مطابق میسرز XINGانٹرپرائزز نے 12مئی 2015کو درآمدکردہ کنسائمنٹ کی گڈز ڈیکلریشن فائل کرتے ہوئے ایک آئٹم کو سوئنگ ٹویسٹر ظاہر کیا تھا جس پر کسٹمزڈیوٹی کی شرح 5 فیصد، سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد، ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی شرح 3 فیصد اور انکم ٹیکس کی شرح6فیصد ہے جبکہ کلکٹریٹ کی کسٹمز ایگزامینشن کے دوران انکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدی کنسائمنٹ میں ریدامینول کارموجودہے جس پر کسٹمزڈیوٹی کی شرح 20 فیصد، سیلزٹیکس کی شرح 17 فیصد،ایڈیشنل سیلزٹیکس کی شرح 3 فیصد اورانکم ٹیکس کی شرح6فیصدکے حساب سے عائد ہے۔
اس طرح متعلقہ درآمدکنندہ نے مذکورہ آئٹم کی کلیئرنس پر 15 فیصد کسٹمز ڈیوٹی چوری کرنے کی کوشش کی جبکہ ”کک اسکوٹی“کی کلیئرنس کیلیے پاکستان کسٹمزٹیرف(پی سی ٹی) 9506.9990 کا سہارا لیاگیاتاکہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس صرف 5فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی پرممکن ہوسکے جبکہ کک اسکوٹی کی کلیئرنس پی سی ٹی 9503.0010کے تحت کی جاتی ہے۔
جس پر کسٹمز ڈیوٹی 20 فیصد کی شرح سے عائد ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم پر تعینات ڈپٹی کلکٹر اطہر نوید نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے Xing انٹرپرائززکو شوکازنوٹس جاری کردیا تاہم مس ڈیکلریشن میں مبینہ طور پرملوث مذکورہ درآمدکنندہ کمپنی شوکازنوٹس کا جواب دینے کے بجائے اپنے اثرورثوق استعمال کرتے ہوئے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے متعلقہ افسران بالخصوص ڈپٹی کلکٹر اطہر نویدپر دباﺅ ڈالنے کی کوششیں کررہی ہے۔ محکمہ کسٹمز کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ درآمدکنندہ کمپنی کی جانب سے اپنے کنسائمنٹس کی کلیئرنس فکسڈ کرلی جاتی ہیں اور جعلسازی کے مختلف انداز اختیار کرتے ہوئے کلیئرنس من پسند ڈیوٹی و ٹیکسوںکی ادائیگی پر کرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…