کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں گزشتہ ماہ 3.2فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جو اپریل میں 2.1 فیصد تک محدود تھا جبکہ مئی میں مہنگائی ماہانہ بنیادوں پر0.8 فیصد بڑھی جو اپریل میں1.3 فیصد رہی تھی۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں شامل اہم غذائی اشیا کی قیمتوں میں سال بہ سال 3فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح نان فوڈ انفلیشن سال بہ سال 3.3فیصد زائد رہا جبکہ اپریل میں فوڈ انفلیشن سال بہ سال برقرار اور ماہانہ بنیادوں پر 1.4 فیصد بڑھا تھا، اسی طرح اپریل میں نان فوڈ انفلیشن ریٹ سالانہ بنیادوں پر3.7 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد رہا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ (جولائی سے مئی تک) افراط زر کی شرح میں اوسطاً 4.65 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.66 فیصد رہا تھا۔
ملک میں افراط زر کی شرح گزشتہ ماہ3.2فیصد بڑھ گئی
2
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں