اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل اکانومک کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں مالی سال 2015-2016 کے لیے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران جی ڈی پی میں اضافے کی شرح بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی تاہم ان سالوں کے دوران حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔این ای سی نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.514 کھرب روپے منظور کیے جن میں70 ارب روپے پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے جبکہ 814 ارب صوبوں کے ماتحت اے ڈی پی کے تحت رکھے گئے ہیں۔اجلاس کے دوران مالی سال 2015-2016 کے دوران زرعی شعبے کے لیے 3.9 فیصد جبکہ مینوفیکچرنگ کے لیے 6.1 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ برآمدات کا ہدف 25.5 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو مالی سال 2014-2015 کے دوران پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں