اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پی اے آر سی نے پھل اور سبزیاں کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی

datetime 1  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر محمدعظیم خان نے کہاہے کہ پاکستان کو زرعی شعبے میں خود انحصاری کی طرف لے جانے کے لیے زرعی سائنسدانوں کی مددسے جنگی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
زیتون، کیلے، ٹماٹر، سویابین، فائبر سمیت دیگرسبزیوں اور پھلوں کی نئی ورائٹیزکی کامیاب تیاری کے بعداس کے ثمرات سے مستفید کرنے کے لیے کاشتکاروں کی دہلیز پر پہنچانے کاکام شروع کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کودیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی نے بتایاکہ ہمارے انجینئرز نے سیزن میں سرپلس پھلوں و سبزیوں کوسال بھر فراہمی کے لیے خشک کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے جس کو جلدمتعارف کروادیا جائیگا۔ اس اقدام سے پاکستان میں پھل اور سبزیاں اپنی قدرتی چاشنی اور لذت کے ساتھ دستیاب ہوسکیں گے۔ دودھ کی بہترین کوالٹی کے لیے سبزچارہ اہم رول اداکرتاہے اس حوالے سے شدید گرمی اور شدید سردی میں سبزچارہ نایاب ہوجاتاہے اس کی ان دونوں موسموں میں بھی فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی متعارف کروادی ہے جس سے کاشتکار فائدہ اٹھاررہے ہیں۔ابھی اس کا آغازہے جلداس کومزیدفروغ حاصل ہوجائے گا۔
خوردنی تیل کی درآمد پر اٹھنے والے اخراجات دوکھرب پچیس ارب روپے ہیں کوکم سے کم سطح پرلانے کیلے ملک بھرمیں زیتون کی کاشت شروع کردی گئی ہے۔اس ضمن میں آئندہ پاچ سالوں میں پچاس ہزاردرخت مفت کاشتکاروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ڈی جی نے بتایاکہ زیتون کا منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھی بڑامنصوبہ ہے۔زیتون کی کاشت کے لیے پچیس لاکھ ایکڑرقبے کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے۔پاکستان میں پپایا اور ایواکیڈوپھل کی کاشت کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ کیلے کی نئی نسل کاشت کرنے کے لیے نئے درخت کاشتکاروں کو دیدیے گئے ہیںجواپنی جسامت اورمٹھاس میں بہتر ہوگا۔ تنزانیہ اور چین میں استعمال کی جانیوالی ٹیکنالوجی کو یہاں متعارف کروانے کے لیے انجنئرزنے کام شروع کررکھا ہے۔
سویابین کی درآمد پر 65 ارب روپے خرچ کیے جاتے ہیں اس کی یہاں کاشت کے لیے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ اس بوجھ سے پاکستان کی جان چھڑائی جاسکے۔ بھارت سے 11ارب روپے کے ٹماٹر درآمد کیے جاتے ہیں پاکستان میں شدید سردی کے موسم میں بھی ٹماٹرکاشت کرنے کے لیے منصوبے پرکام شروع کیا گیا ہے۔ مستقبل قریب میں این اے آرسی میں شتر مرغ کے گوشت کی عام صارفین کوفراہمی کے لیے منصوبے کاپلان تیارکیا گیاہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں شہدکی تیاری کا کام شروع کردیاہے۔
اب اس کومزید وسعت دینے کے لیے یہاں کاٹیج انڈسٹری تعمیرکی جائیگی جس سے یہاں کے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔ کچن گارڈننگ کے اہم منصوبے کاآغاز کیا گیاہے جس کوبتدریج بڑھایا جارہاہے۔این اے آرسی میں عام صارفین کو آٹا، ستو، معیاری آٹا، چاول اور دہی اوردیگراشیا کی فراہم کویقنی بنانے کے لیے مزیدکام جاری ہے، اس وقت یہ مصنوعات ہمارے سیل پوائنٹ پر موجود ہیں۔ این اے آرسی جن بنیادوں پر کام کررہا ہے۔ مستقبل قریب میں ہمیں حکومت سے بجٹ مانگنے کی ضرورت نہیں رہیگی۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…