ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی نموکو ناکافی قراردیدیا

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے مقامی نمائندے توخرمیرزوایوونے پاکستان کی بہتر ہوتی4.1 فیصد جی ڈی پی نمو کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ترقی کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرتے ہوئے بیروزگار افراد کو پاکستان میں ملازمتیں میسر آسکیں۔
یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پرایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت بتدریج بہتر اور مستحکم ہو رہی ہے جبکہ تیل کی کم قیمت،افراط زرکی شرح میں کمی اور مستحکم زرمبادلہ کے باعث معاشی اشارے بھی ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔ تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں کے تناظرمیں انہوں نے کہاکہ خوش قسمتی سے اس سے مواقع پیدا ہوئے اور اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اس کا استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے ملک کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، مجموعی ٹیکس نیٹ میں اضافے اوراصلاحات لانے پر زور دیا تاکہ معیشت سمت پررہے، توخرمیرزوایونے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے کے سی سی آئی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ قرض حاصل کرنے پر انحصار درست راستہ نہیں بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ریونیو سے حاصل ہونے والی آمدنی کومختلف ترقیاتی منصوبوں باالخصوص توانائی،صحت ،تعلیم و دیگر منصوبوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن پاکستان کے لیے اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اگرچہ گزشتہ دو سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 10فیصد کے قریب نچلی سطح پر ہے اور اسے20 فیصد کی سطح پر لے جانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ریونیو ہدف حاصل کرنے کا بہترین پہلا آپشن ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دوسرا آپشن موجودہ ٹیکس گزاروں کے لیے ٹیکس کی شرح کوزیادہ کرنا ہے لیکن آئی ایم ایف پہلے آپشن کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی عزم،ویڑن اور صلاحیتوں کونکھارنے کی واضح حکمت عملی اورتربیت سے ہی پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے،ٹیکس نیٹ میں توسیع،کاروباری ماحول میں بہتری،زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور ان شعبوں میں مربوط اصلاحات کا نفاذ آئی ایم ایف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس پروگرام کو اختیار کرکے پاکستان کو ابھرتی ہوئی اقتصادی مارکیٹ کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کے سی سی آئی کے ساتھ رابطے استوار کرنے کاخواہشمند ہے تاکہ دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے خیالات کا تبادلہ کرسکیں۔ کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ نے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے مجموعی کاروباری ماحول اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے متعلق کے سی سی آئی کی رائے لینے کو ترجیح دینے کو سراہا۔
کراچی چیمبر نے مختلف مواقع پریہ سنگین مسئلہ اٹھایا اورکے سی سی آئی کا یہ پختہ یقین ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے بغیر پاکستان کبھی بھی بحرانوں سے نکل نہیں پائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند سال سے نجی شعبے میں تجارت و صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ کاروباری لاگت کا آسمان پر پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں براہ راست ایسے ماحول کی ضرورت ہے جہاں نئے آنے والوںکی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں برابری کی سطح پر کاروباری مواقع فراہم کیے جائیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…