کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی کاروباری سرگرمیاں سست رفتار رہیں اور اکثریتی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
محدود پیمانے پر تیزی سے اگرچہ انڈیکس میں معمولی اضافے انڈیکس کی32600 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن 47.32 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ سرمایہ کاروں کے ایک ارب 69 کروڑ38 لاکھ96 ہزار136 روپے ڈوب گئے۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر92.12 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت اور منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔
جس سے ایک موقع پر42 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران دوراندیش سرمایہ کاروں نے نچلی قیمتوں پر ا?نے والے مستحکم کمپنیوں کے حصص کی محدود پیمانے پر خریداری کی نتیجتاً مندی کے اثرات زائل ہوئے اور مارکیٹ میں محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی۔ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر36 لاکھ97 ہزار707 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے9 لاکھ80 ہزار 977 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے31 لاکھ44 ہزار 836 ڈالر اور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے1 لاکھ 10 ہزار778 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔
محدود تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈٰیکس18.74 پوائنٹس کے اضافے سے 32617.74 ہوگیاجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 4.98 پوائنٹس کے اضافے سے 20743.82 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس104.30 پوائنٹس کے اضافے سے 53350.47 ہوگیا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 41 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 8 کروڑ3 لاکھ40 ہزار 830 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار336 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں148 کے بھاو¿ میں اضافہ، 159 کے داموں میں کمی اور29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں انڈس ڈائینگ کے بھاو¿ 40.94 روپے بڑھ کر 880.94 روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے بھاو¿30 روپے بڑھ کر985 روپے ہوگئے جبکہ باٹا پاکستان کے بھاو¿ 162.92 روپے کم ہو کر 3228.58 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے بھاو¿ 25.82 روپے کم ہو کر 1084.95 روپے ہوگئے۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی سے 32600 کی حد بحال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں



















































