بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔رمضان پیکیج کے تحت عوام کو رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں سستے آٹے کے تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔صرف سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت ساڑھے تین ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 90 روپے جبکہ رمضان بازاروں میں 130 روپے کم قیمت پر ملے گا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اس امر کی منظوری ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت ماہ مقدس کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے خصوصی پیکیج دے رہی ہے جس کے تحت عوام کو رمضان المبارک کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، سبزیاں اور پھل رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔
انہوںنے کہا کہ صوبے بھر میں 318 سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جبکہ 17 ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں میں تبدیل ہوجائیں گے۔ چینی رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 8 روپے فی کلو کم نرخوں پر دستیاب ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت 335 فیئرپرائس شاپس قائم کرے گا جبکہ 147 گرین چینل بھی کھولے جائیں گے جہاں کسان براہ راست اپنی اشیا فروخت کر سکیں گے۔
انہوںنے کہا کہ انڈے اور مرغی کا گوشت مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں سستے داموں دستیاب ہوگا۔ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔دالیں اور دیگر اشیا ذخیرہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ تمام وزرا اور سیکرٹری صاحبان رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کیلیے دورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار رمضان المبارک کی آمد سے 3 روز قبل کام شروع کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…