ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

قطر: انویسٹر پاکستان میں سر مایہ کاری کریں،ایاز صادق

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قطر کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قطر کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، ہم ان تعلقات کو دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کے ذریعے مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے قطر کی طرف سے پاکستان کی ہر ضرورت پر بے مثال سپورٹ کا بھی خیرمقدم کیا۔پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ قطر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور انہیں توانائی اور پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔قطر کے سفیر سقر بن مبارک نے اسپیکر کا خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہوتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ قطر کی قیادت پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون اور دوستی پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کیلیے قطر ہر ممکن امداد فراہم کرے گا، جب بھی ضرورت ہوئی ہم ایک اچھے دوست اور بھائی کی طرح پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…