جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک قرض اٹھا لیا، کے اے ایس بی بینک کو بینک اسلامی میں ضم کر دیا گیا

datetime 8  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر نافذ شدہ التوائے قرض (moratorium) اٹھالیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان کو کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ(KASB) کے کھاتہ داروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ وفاقی حکومت نے بینک کے انضمام کی اسکیم منظور کرلی ہے۔ انضمام کی اسکیم کے تحت کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کو بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ میں ضم کردیا گیا ہے۔
چنانچہ سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر نافذ التوائے قرض (moratorium) فوری طور پر اٹھا لیا گیا ہے۔ سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ دار اب بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے کھاتہ دار ہیں اور سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کی متعلقہ برانچوں میں اپنے کھاتے اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ داروں کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے التوائے قرض کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اسٹیٹ بینک پر اعتماد کا اظہار کیا۔اسٹیٹ بینک اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کھاتہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا اور ملک کے بینکاری نظام کے تحفظ و صحت کو یقینی بنائے گا۔
بینک اسلامی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 8 مئی کو کے اے ایس بی بینک کی تمام شاخیں بینک اسلامی پاکستان کی شاخوں کی حیثیت اختیار کرلیں گی۔ کے اے ایس بی بینک کے تمام کھاتے دار اپنے اکاﺅنٹ بغیر کسی قدغن معمول کے مطابق آپریٹ کرسکیں گے۔ بینک اسلامی کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کا بینک اسلامی میں ادغام عمل میں آگیا ہے۔
جس کے بعد جمعہ 8مئی سے کے اے ایس بی بینک کے تمام کسٹمرز اب بینک اسلامی کے کسٹمرز ہوں گے۔ کے اے ایس بی بینک کا بزنس اب مفتی ارشار احمد اعجاز کی سربراہی میں قائم شریعہ ایڈوائزری بورڈ کی رہنمائی میں اسلامی طریقہ (موڈ آف فنانسنگ) کے تحت چلایا جائے گا۔ سال 2006میں ایک چھوٹے بینک کی حیثیت سے کاروبار کا آغاز کرنے والا بینک اسلامی اب پاکستان کا 11واں بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے جس کی 317شاخیں ملک کے 93شہروں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ 30اپریل 2015کو بینک کی ایکویٹی 9.95 ارب روپے تھی، جو رواں ماہ کے وسط تک رائٹس آفرنگ کی تکمیل کے بعد 11.40ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ بینک کا کیپیٹل ایڈوکیسی ریشو اسٹیٹ بینک کی 10 فیصد کی مطلوبہ شرح کے مقابلے میں 23فیصد ہے۔
فی الوقت بینک اسلامی 80شہروں میں 213 برانچز اور سب برانچز آپریٹ کررہا ہے کے اے ایس بی کے ادغام کے بعد برانچوں کی مجموعی تعداد 317تک بڑھ جائیگی جبکہ برانچ نیٹ ورک 93شہروں تک وسیع ہوجائے گا اور کھاتے داروں کی مجموعی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کرجائیگی۔ کے اے ایس بی بینک کے کھاتے داروں کی سہولت کے لیے بینک اسلامی کی تمام شاخیں جمعہ 8مئی کو صبح شام 7بجے تک کھولی جائیں گی۔ بینک کی انتظامیہ نے کھاتے داروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی رقوم کسی زحمت کے بغیر نکال سکیں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…