جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان المبارک کاپیکج تیار،متعدداشیاءکی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

datetime 7  مئی‬‮  2015
Px22-021 LAHORE: Sep22 – A large number of customers seen buying vegetables from stalls at Shadman Sunday bazaar. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) حکومت نے رمضان المبارک میں اشیا صرف کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے میکنزم تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں سٹا بازوں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑا جائے گا ،دالوں کی سمگلنگ روکنے کے لئے ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے یہاں سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کئے گئے۔اجلاس میں سیکرٹریز زراعت ، لائیو سٹاک ، صحت ، انڈسٹریز ، خوراک ، آئی اینڈ سی ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس ، ڈائریکٹر آئی بی ، سیکرٹری انفارمیشن ، کمشنر لاہور ، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث ، سابقہ ایم پی اے چوہدری سرور نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ رمضان المبارک میں فیئر پرائس شاپس کے لئے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو 120 ملین روپے ایس ڈی کی مد میں ٹرانسفر کر دئیے گئے جبکہ 135 مارکیٹوں پر عملہ زراعت اپنے فرائض بھی انجام دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فیئر پرائس شاپس مانیٹرنگ سیل قائم کئے جا رہے ہیں جن کی نگرانی خود متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی جگہ کوئی چیز کم نہ ہو۔ اس ضمن میں ڈی سی اوز کو اس بات کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ اپنے اضلاع کے سٹاکسٹ حضرات سے میٹنگ کر کے انہیں متنبہ کریں کہ وہ سٹاک میں اشیا صرف رکھنے کی بجائے رمضان المبارک کے دنوں میںبازاروں میں لائیں تاکہ کسی بھی چیز کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اشیا صرف ٹماٹر ، پیاز ، آلو، بھنڈی ، کریلا ، دال مسور، چنے، دال چنا ، بیسن ، میدہ ، چاول باسمتی ، چاول اری ، کیلا ، سیب کی رمضان المبارک کے دوران ارزاں نرخوں پر باآسانی دستیاب ہوں گے اور کسی بھی چیز کی قلت پیدا نہیں ہو گی۔ سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ کیلا انڈیا اور فلپائن ، سیب ایران ، نیوزی لینڈجبکہ دال مسور کی قلت کو آسٹریلیا اور کینیڈا سے منگوا کر پورا کرنے کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر شوگر ملز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے 2 اجلاس ہو چکے ہیں ،جس میں چینی کی موجودہ قیمت میں 10 روپے فی کلو کم قیمت پر فروخت کے لئے آمادہ کیا جا رہا ہے۔ 20 کلو آٹا کے تھیلہ کی قیمت میں 130 روپے کمی کر کے رمضان بازاروں جبکہ عام بازاروں میں آٹا 20 کلو تھیلہ کی قیمت میں90 روپے کمی کر کے فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ جس کا رنگ سبز ہو گا اس پر قیمت لکھی جائے گی جبکہ عام بازاروں کے لئے اورنج رنگ کا تھیلا ہو گا اس ضمن میں اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں آٹے کی فراوانی کے لئے گندم 15 روز قبل ملوں کو فراہم کر دی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا کہ گھی کی قیمتوں میں جون میں خریدے گئے خام تیل کے مطابق کمی کی جائے گی۔مدنی دستر خوان کے لئے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز مکمل تعاون کریں گے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…