بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

قومی شناختی کارڈ کا حصول پاکستانیوں کیلئے مشکل ،غیر ملکیوں کےلئے آسان ہے ،ایف آئی اے

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاہے کہ نادرا کی مہربانیوں نے قومی شناختی کارڈ کا حصول پاکستانیوں کیلئے مشکل اور غیر ملکیوں کےلئے آسان بنادیاہے۔ایف آئی اے انکوائری کے مطابق 9 برس میں 5ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو قومی شناخت کارڈ جاری کیے گئے ہیں ¾ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔یہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔نادرا نے 2000سے 2009 تک 5ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جن میں سے 599 افراد نے پاسپورٹ بھی حاصل کئے ¾ایف آئی اے نے 6 سال قبل انکوائری کا آغاز کیا تو معلوم ہوا نادرا نے ابتک تین سافٹ ویئر استعمال کیے ہیں،فارم بیسڈ سسٹم کے تحت کارڈ جاری کرنے والے ملازم کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا،فاسٹ ٹریک رجسٹریشن سسٹم کے تحت 195 غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے،جن میں سے بنگلا دیشی باشندے کو ٹنڈو آدم کے سندھی گھرانے کا فرد بنادیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق ایک سال سے ایف ائی اے 195 افراد کا ریکارڈ مانگ رہی ہے تاہم اب تک صرف 50 کا جزوی ریکارڈ دیا گیا ہے،جس میں سے 7 کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے،گرفتار افراد میں سے 3میں نادرا ملازمین بھی بطور ملزم نامزد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…