اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال رہی جس کی وجہ سے امریکی فیڈرل ریزرو میں آئل سٹاک کے اضافے کا امکان ہے۔ امریکہ کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قبل از دو پہر فروخت 18 سینٹ گرنے کے بعد 56.88 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کورڈ کی تجارت 16 سینٹ کم ہو کر 64.48 ڈالر فی بیرل رہی۔