پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین کے صدر کادورہ،کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں11ارب روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )چین کے صدر کادورہ،کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چرھاو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں11ارب روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.40فیصد کم جبکہ53.82فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاو ¿سز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی ،پٹرولیم اورفرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33653پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباو ¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس69.91پوائنٹس اضافے سے 33304.64پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے153کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں اضافہ197کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاو ¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب 30لاکھ12ہزار610روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب47ارب 4کروڑ14لاکھ83ہزار485روپے ہوگئی۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں38کروڑ25لاکھ 24ہزار 420شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں1کروڑ 76لاکھ45ہزار940 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو ¿ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت28.03روپے اضافے سے1067.90روپے اورپاک سروسز کے حصص کی قیمت22.00روپے اضافے سے472.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے8260.60جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت81.60روپے کمی سے1558.40روپے ہوگئی۔پیر کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں4کروڑ54لاکھ75ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت73پیسے اضافے سے33.51روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں2کروڑ24لاکھ94ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت95پیسے اضافے سے11.70روپے ہوگئی۔ کے ایس ای 30انڈیکس125.59پوائنٹس اضافے سے 21290.06پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس173.18پوائنٹس کمی سے 54436.66جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس37.49پوائنٹس اضافے سے 23371.26پر بند ہوا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…