اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان اور روس نے ایل این جی پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ روس پاکستان کو کراچی سے لاہور تک پائپ لائن بچھانے کےلئے دو ارب ڈالر فراہم کرے گا،وفاقی وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے حتمی بات چیت مکمل ہوگئی ۔معاہدے پر دستخط آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان روسی فرم کے ساتھ دو ارب ڈالر کے کمرشل معاہدے پر دستخط کرےگا جس کے تحت کراچی سے لاہور تک گیارہ سو کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائےگی روس ایل این جی کی برآمد دوہزار سولہ میں شروع کرے گا،انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی پائپ لائن کی صلاحیت تین سو بیس ملین کیوبک فیٹ یومیہ جبکہ چاروں صوبوں میں طلب تین ہزار ملین کیوبک فیٹ یومیہ ہے، ایسی صورتحال میں مزید گیس پائپ لائن بچھانے کی اشد ضرورت ہے