مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاﺅ میں اضافے کا رجحان برقرار رہا

20  اپریل‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاﺅ میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ ٹیکسٹائل واسپننگ ملزنے اعلیٰ کوالٹی کی روئی خریدنے میں دلچسپی لی ،تاہم جنرز کے پاس کپاس کا اسٹاک کم ہوگیا ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 50 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 5300روپے کے بھاﺅ پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاﺅ فی من 4400 تا 5400روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں فی من 4900 تا 5500روپے رہا۔
رپورٹ کے مطابق جنرز کے پاس روئی کی 3لاکھ 40ہزار گانٹھوں کا ذخیرہ رہ گیا ہے جبکہ نئی سیزن کی کپاس کی آمد میں ہنوز تین ماہ کا طویل وقفہ ہے۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کاٹن یارن میں سست روی کے باعث اسپنگ ملز کو نقصان ہورہا ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل اسپننگ کپاس کی خریداری کم کرتے جارہے ہیں گو کہ بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں بھی سرد بازاری ہے لیکن مقامی کپاس منڈی میں روئی کا اسٹاک کم ہونے کے باعث بھاﺅ میں اضافہ ہورہا ہے۔ دریں اثناءپاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 اپریل تک روئی کی پیداوار کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اس عرصے میں ملک میں روئی کی پیداوار ایک کروڑ 48لاکھ 64ہزار گانٹھ رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کی پیداوار ایک کروڑ 34لاکھ گانٹھوں کے نسبت 11 لاکھ 40 ہزارگانٹھیں زیادہ ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…