اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) سے سیمنٹ انڈسٹری پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ ۔ چیئرمین قاے پی سی ای م اے محمد علی ٹبا نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 17 فیصد جنرل سیل ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اس سے ملک میں سیمنٹ کی انڈسٹری کو بہتر کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی وجہ سے ایک سیمنٹ کی بیگ کی کل قی مت 95 روپے فی سیمنٹ بیگ بنتا ہے جس کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت پر منفی اثر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مرحلہ وار ڈیوٹی کو کم کرے اس سے نہ صرف چوری کم ہو گی بلکہ سیمنٹ کی انڈسٹری میں بھی بہتری آئے گی جس سے ملکی معیشت بھی بہتر ہو گی ۔