ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

گوادر پورٹ آپریشنل، معاملات چین کے پاس ہیں، کامران مائیکل

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندر گاہ کامران مائیکل نے کہاہے کہ گوادر پورٹ پر اڑھائی لاکھ ٹن وزنی جہاز لنگر انداز ہو سکے گا اور اس کی گہرائی نہ صرف پاکستان میں موجود بندرگاہوں سے زیادہ ہے بلکہ بندر گاہ خلیج فارس، بحیرہ عرب، بحر ہند، خلیج بنگال سے بھی زیادہ گہری ہے۔
وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت گوادر پورٹ کو آپریشنل کر چکے ہیں اور اس کی تین برتھیں آپریشنل ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی کم از کم دو سو میٹر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گوادر میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا ایئر پورٹ تعمیر کر رہی ہے اس منصوبے پر چھبیس ارب روپے لاگت آئے گی اور جلد ہی اس منصوبے کا افتتاح کیا جائیگا۔
گوادر پورٹ کے آپریشنل معاملات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوست ملک چائنہ سے دوہزارتیرہ کے معاہدے کی روشنی میں بندر گاہ کے آپریشنل معاملات چائنہ کے حوالے کر دیے گئے اور گوادر پورٹ اتھارٹی کیساتھ مشاورت کر کے چائنہ ہی اس کے آپریشنل معاملات دیکھ رہا ہے۔ انھوں نے گوادر پورٹ پر ترقیاتی کاموں کے بارے میں مزید کہا کہ ہماری حکومت گوادر میں ”ایسٹ بے ایکس پریس وے“ تعمیر کر رہی ہے اور یہ سڑک پوری گوادر پورٹ پر شریان کی سی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ پورٹ کی ساری ٹریفک اور انتقال رسانی کا کام اسی شاہراہ کے ذریعے سے ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا منصوبے کی جلد تکمیل کیلیے دن رات کام جاری ہے اور چودہ ارب روپے اس منصوبے کی تکمیل پر لاگت آئیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…