پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ڈی ایف آئی ڈی ٹرسٹ فنڈ کے پروگرامزپرعمل کیاجائے،ورلڈبینک

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کو برطانیہ کے ترقیاتی ادارے ڈی ایف آئی ڈی ٹرسٹ فنڈ پر عملدرآمد کو جاری رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔ ”ایکسپریس“ کو دستیاب دستاویز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو لیٹر لکھا گیا ہے۔
اقتصادی امور ڈویڑن کے ایڈیشنل سیکریٹری عمر حامد خان کے نام لکھے جانے والے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک ڈی ایف آئی ڈی ٹرسٹ فنڈ پر عملدرآمد کو جاری رکھنے کے لیے ڈی ایف آئی ڈی کے جائزہ مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھجوا رہا ہے اور اس مشن کے ساتھ مذاکرات کرکے مذکورہ فنڈ کے تحت جاری پروگرامز پر عملدرآمد کیا جائے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ مذکورہ مشن 11 مئی سے 22 مئی 2015 تک کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، مشن دورے کے دوران سندھ میں ڈی سینٹرلائزیشن آف ٹیکس کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کرانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریگا، اس کے علاوہ ڈی ایف آئی ڈی کا مشن پاکستان میں وفاق کے علاوہ صوبائی ٹیکس اتھارٹیز سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ اس حوالے سے ڈی ایف آئی ڈی مشن پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکام پر مشتمل ٹیم کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا اور ڈی ایف آئی ڈی ٹرسٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو پروگرامز کیلیے فنڈز فراہم کرے گا جس کے تحت ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور آئی ٹی سسٹم میں بہتری لانے سمیت دیگر منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…