اسلام آباد( نیوزڈیسک) برآمدات میں کمی اور درآمدات میں دگنے اضافے کے باعث رواں مالی سال کے 9ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 16ارب 20کروڑڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران ملکی برآمدات 6فیصد اضافے سے 17ارب 93کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 34ارب 16کروڑڈالر رہیں جس کے باعث تجارتی خسارہ 15فیصد اضافے سے 16ارب 20کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جوعالمی مالیاتی فنڈ کے 14ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کے اندازے سے 2ارب ڈالرزیادہ ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہناہے کہ ملک میں جاری توانائی بحران اوربرآمدات سے متعلق درپیش مسائل کے باعث یورپی یونین کی جانب سے دئیے جانے والے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جارہاجس سے ملکی برآمدات میں بھی کمی ہوئی ہے