پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یورپی یونین کو آم کی برآمد کے لیے معیار کے ساتھ وزن کی بھی نگرانی کا فیصلہ

datetime 16  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے یورپی یونین کو آم کی برآمد کے لیے معیار کے ساتھ وزن کی بھی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزارت تجارت اس تجویز پر سختی سے عمل درآمد کروائے گی تاکہ یورپی یونین کو بیماریوں اور مکھیوں سے محفوظ اور وزن میں پورا آم ایکسپورٹ کیا جاسکے آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے تجویز کو سراہتے ہوئے اس کو برآمدات کے لئے اہم شگون قرار دیا ہے ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ یورپی یونین کو آم کی ایکسپورٹ کے لیے 2 کلو سے کم وزن کی پیکنگ کوممنوع قرار دیا جائے اور 5 فیصد کمی بیشی کے ساتھ صرف 2 کلو، 3کلو، 4کلو اور 5کلو کی پیکنگ کی اجازت دی جائے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے بتایا کہ 2کلو سے کم وزن کی پیکنگ میں غیرمعیاری آم پیک کیے جاتے ہیں جن میں بڑی پیکنگ کے مقابلے میں فروٹ فلائی کا خدشہ بھی زیادہ ہوتا ہے، وزن کی چوری پاکستان کی بدنامی کا بھی سبب بنتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت، ایف بی آر اور قرنطینہ ڈپارٹمنٹ پر زور دیاکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے ایئرپورٹس پر مقررہ وزن کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا کہ وزن چوری کرنے اور ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے ایکسپورٹرز کے خلاف ایف ا ٓ ئی آرر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور میڈیا کے ذریعے وزن چوری کرنے والے ایکسپورٹرز کے نام عوام کے سامنے لائیں جائیں۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیاہے کہ وزن کی چوری کرنے والےایکسپورٹرز کی رکنیت منسوخ کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…