اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ءمیں ماہ فروری 2015ءکے دوران چائے کی درآمدات میں 20لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءمیں فروری 2014ءکے دوران دو کروڑ 90لاکھ ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال 2014-15ءکے اسی عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم دو کروڑ 70لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اسطرح فروری 2014ءکے مقابلہ میں فروری 2015ءکے دوران چائے کی درآمدات کی مد میں 20لاکھ ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے ۔