میا نیوالی(نیوز ڈیسک) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کریلا گھیاکدو چین کدو کالی تور ی بھنڈی تور ی بینگن ٹماٹر سبز مر چ شملہ مر چ تر اورکھیرا کی کا شت کیاجاسکتاہے ۔موسم گرما کی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈ کے دورا ن بہترین نشوونماپاتی ہے ا س سے ز یاد ہ یہ کم در جہ حرارت پر پیداوارمتاثرہوتی ہے سبزیوں کی کا شت کیلئے اچھے نکا س اورنامیاتی ما د ے زرخیزمیرازمین ہونی چاہیے سبزیوں کی کاشت سے ایک دو ماہ پہلے گوبر کی گلی سڑی کھا بکھیر کر زمین میں ملادیں تا کہ گوبر کی کھاد زمیں کاحصہ بن جا ئے جو موسمی حالات کے مطابق ہو اورکیڑے مکھوڑوں اوربیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہو ئے بیج کی شرح اگاﺅ 80فیصد سے کم نہ ہو ٹماٹر اورمرچ کی کا شت بذریعہ پنیری کریں جب پنیری کی عمر 30تا 35دن ہو جا ئے تو ا س پنیری کو پٹریوں پر سفارش کرد ہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں کریلا گھیاکدو چین کدو گھیاتور ی تر اورکھیرا کی کا شت پٹریوں کے ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی تور ی کی کا شت پٹریوں کے دونوں جانب کریں ۔