سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں مندی کی صورتحال رہی جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے اس کی اضافی پیداوار ہے۔ پیر کو امریکہ کے اہم ترین سودے ویسٹ ٹیکسٹاس انٹرمیڈیٹ کی مئی کیلئے فروخت 65 سینٹ کم ہو کر 45.92 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی تجارت 58 سینٹ گرنے کے بعد 54.74 ڈالر فی بیرل رہی۔ مارکیٹ کے تجزیہ کار ڈینئل آنگ نے صحافیوں کو بتایا کہ قیمتوں میں کمی روایتی طلب ورسد فارمولے کا نتیجہ ہے۔