سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھرکمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کے امریکی ذخائر میں اضافہ ہے۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اپریل میں ترسیل کےلئے اہم معاہدے62 فیصد کی کمی سے 44.04 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اپریل میں ترسیل کے معاہدے 16 سینٹ کی کمی سے 55.75 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔