کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 1ہزار پوائنٹس گرنے سے سرمایہ کاروں کو 21ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر ز کی فروخت کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس آج دھڑام سے 1000پوائنٹس نیچے آگرا ہے ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اورٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 1000سے زائد پوائنٹس کی شدید کمی کے بعد 31 ہزار 535 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بے امنی کی صورت حال کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر ز اور میوچل فنڈز کی فروخت سے 100انڈیکس منہ کے بل گر پڑا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں