یورپین یونین کا چینی ساختہ بینک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

18  مارچ‬‮  2015

برلن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے بعد جرمنی، فرانس اوراٹلی نے امریکی دباﺅ کو مسترد کرتے ہوئے چین کی سرپرستی میں قائم شدہ’ایشین انوسٹمنٹ بینک‘میں بنیادی ارکان کی حیثیت سے شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، امریکہ کا خیال ہے کہ نیا بینک ورلڈ بینک کا حریف ثابت ہوگا۔ذرائع کے مطابق چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دوسری سب سے بڑی معیشت کے طورپرابھرکرسامنے آیا ہے اوریورپی ممالک اس کے ساتھ تجارتی رشتے استوار کرنے کے لئے بیتاب نظرآرہے ہیں جو کہ امریکہ کے لئے ایک بڑا سفارتی اور معاشی دھچکہ ہے۔یہ فیصلہ برسلزاورواشنگٹن کے درمیان ہونے والے تناﺅ بھرے تجارتی مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپین یونین اور ایشیائی حکومتیں آئی ایم ایف میں امریکی اجارہ داری سے خائف تھیں اورامریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف میں حقِ رائے دہی کے قوانین میں بہتری نہ لانے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلے کا اعلان جرمنی کے وزیرِمالیات وولف گینگ نے چینی نائب صدر ماکائی سے ملاقات کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت اوربیجنگ کا بڑا تجارت حلیف اب ایشین انفرا اسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کا بنیادی رکن ہوگا۔جرمنی ، فرانس اوراٹلی کے وزرآمالیات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے تینوں ممالک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نیا ادارہ بہترین معیارات کو اپنائے اور عمدہ طریقے سے عالمی معیشت کی نمو میں اپنا کردا ر ادا کرے۔ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک گزشتہ سال بیجنگ میں قائم کیا گیا تھا اوراس کے قیام کا مقصد ایشیاءمیں مواصلات، توانائی، ذرائع نقل وحمل اور دیگر انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اورتجارت دنیا اسے عالمی بینک کے انتہائی مضبوط حریف کے طور پر دیکھ رہی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…