واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی اور پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں ہونے والے یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کے اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جن کی مستقبل قریب میں پیروی کی جائے گی۔اسلام آباد میں 12 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے دوطرفہ جوائنٹ ایکشن پلان کے تحت مختلف امورکا جائزہ لیا۔یہ پلان امریکی صدر بارک اوباما اور پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے 2013ئ میں تشکیل دیا تھا۔