بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے ٹیلی کام و آئی ٹی انوشہ رحمان نے سمندر پار پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں بیرون ملک سے پاکستان کال کا ریٹ کم ہو جائے گا۔ پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ICH کے نفاذ کے بعد محض ایک ماہ کے دوران پاکستان آنے والی قانونی انٹرنیشنل کمیونیکیشن ٹریفک نصف رہ گئی جبکہ باقی نصف گرے ٹیلیفونی چینلز کی طرف منتقل ہو گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ICH پالیسی کے نتیجہ میں بیرون ملک سے آنے والی کال کا ریٹ کم از کم 9 روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ حقیقتاً یہ ریٹ 14 سے 18 روپے فی منٹ تک پہنچ گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ صورتحال کی وجہ سے سعودی عرب نے معاہدے ختم کر دیئے اور سعودی عرب سے پاکستان آنے والی تمام قانونی وائس ٹریفک بند ہو گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کچھ مفاد پرست کمپنیوں کا عدالتوں میں مقابلہ کیا اوربالآخر ICH پالیسی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گیا ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ سمندر پار پاکستانیوں کو کال ریٹ میں کمی کی صورت میں حاصل ہو گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…