کراچی(نیوزڈیسک)رواں مالی سال دوماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 77فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،29 ہزارسے زائد یونٹس فرخت کیے گئے،پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی تااگست مقامی گاڑیوں کی فروخت میں ستتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دو ماہ کے دوران انتیس ہزار168یو نٹس فروخت کیے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 16 ہزار 466 یونٹس فروخت کیے گئے،کارڈیلرز کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے باعث گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے جس سے نہ صرف گاڑیوں کی فروخت بلکہ کارفنانسنگ میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا دوسری جانب حکومت نے تین سالہ آٹو پالیسی کوحتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔