منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کی افغانستان سے شکست پر رمیز راجہ کا ردعمل آ گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2023 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر کہا ہے کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر رمیز راجا ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے

لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپ کے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور اسپنر کے ساتھ میدان پر اْترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا، پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔رمیز راجا نے کہا کہ شکست کے باوجود پاکستان سیریز میں واپسی اور جیتنے کیلئے پْرامید ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 93 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، افغانستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا، یہ افغان ٹیم کی پاکستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی تھی۔  رمیز راجا نے افغانستان سے شکست پر کہا ہے کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر رمیز راجا ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…