اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج 3مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔لاہور میں درج 3مقدمات میں ضمانت کے لیے عمران خان انسداد دہشت گری کی عدالت میں

پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست پر جج اعجاز بٹر نے سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان عدالت کے سامنے موجود ہیں۔جج نے ہدایت دی کہ عدالتی عملہ عمران خان کی حاضری کا پروسیجر مکمل کرے۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں ،پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔بعدازاں عدالت نے عمران خان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت 4اپریل تک منظور کرلی اور پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرلیا۔ جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت دی کہ آپ نے کسی بھی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا اور آپ شامل تفتیش بھی ہوں۔فاضل جج نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ اتنے لوگوں کے ساتھ کیس نہیں سنوں گا۔عمران خان انسداددہشت گردی عدالت سے حفاظتی ضمانت کے بعد واپس زمان پارک پہنچ گئے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت 3 مقدمات درج ہیں۔جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلا گھیرا اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…