پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی: عمران خان کا دعویٰ

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ مجھے نا اہل قرار دے دیا جائے گا یا نہیں ؟جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت انتخابات کروانے سے خوف زدہ ہے۔

انہیں ڈر ہے کہ ہم الیکشن جیت جائیں گے، مجھے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر پہلے ہی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، میں نہیں جانتا کہ وہ مجھے ڈس کوالیفائی کر پائیں گے یا نہیں؟ اس کی پرواہ بھی نہیں کیونکہ پی ٹی آئی تاریخ کی مقبول ترین پارٹی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی، آئینی طور پر 90 دن میں الیکشن ہونے تھے، ہمارے دور میں عدالتی کام میں مداخلت نہیں تھی، جیسے پہلے ہوتا آیا جبکہ ہم نے میڈیا میں بھی مداخلت نہیں کی، میڈیا سے کوئی مسئلہ تھا تو ہماری وجہ سے نہیں،اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے تھا۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ عالمی کھلاڑی کے طور پر ساری دنیا گھوما ہوں، مانتا ہوں کہ امیر اور غریب ممالک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہے، ہماری لڑائی ہے کہ طاقتور طبقے کو بھی قانون کے نیچے لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…