منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

جلتے پیٹرول ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ کو بھی تمغہ شجاعت مل گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)جلتے پیٹرول ٹینکر کو جان پر کھیل کر آبادی سے دور لے جانے والے ڈرائیور فیصل بلوچ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تمغہ شجاعت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تمغہ شجاعت ملنے پر بہت خوش ہوں، تمغہ دیتے وقت صدرِ مملکت نے مجھے بہت سراہا۔

ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ نے کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہیں مجھ پر فخر ہے۔واضح رہے کہ فیصل بلوچ کو گزشتہ سال جون میں ان کی بہادری پر گزشتہ روز ایوانِ صدر میں تمغہ شجاعت سے نوازا گیا تھا۔فیصل بلوچ شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ لگے ٹینکر کو کوئٹہ میں چلا کر آبادی سے 3 کلو میٹر دور میدان میں لے گئے تھے۔فائر بر یگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا تھا، اس واقعے میں ڈرائیور کی جرات و بہادری کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کی ٹینکی میں آئل ٹینکر پیٹرول خالی کر رہا تھا کہ اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حکم پر فیصل بلوچ کے جراتمندانہ اقدام پر انہیں کورہیڈکوارٹر کوئٹہ میں بلا کر خصوصی انعام سے نوازا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بہادری کے اس کارنامے پر ڈرائیور فیصل کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…