لندن (این این آئی)برطانیہ میں ہونے والی دو بڑی فٹبال لیگز میں شریک مسلمان فٹبالرز کو دوران میچ افطار کرنے کا موقع فراہم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ ریفریز باڈی کی جانب سے پریمیئر لیگ اور انگلش فٹبال لیگ کے عہدیداران کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ لیگ انتظامیہ روزے دار فٹبالرز کو افطار کے لیے کھیل سے وقفہ دے، اس دوران فٹبالر کو پانی، انرجی فوڈ اور سپلیمینٹ لینے کی اجازت دی جائے۔ریفریز باڈی کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ وہ میچ سے پہلے روزے دار فٹبالر کی شناخت کریں اور بعد ازاں ان کی افطار کے لیے کوئی ایک وقت مقرر کریں۔واضح رہے کہ لیور پول کے محمد صلاح، چیلسی کے این گولو کینٹے اور مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز ایسے فٹبالر ہیں جو ماہ رمضان میں میچ کے دوران بھی روزے رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ 2021 میں ہونے والی پریمیئر لیگ میں بھی ٹیم کی درخواست پر کھلاڑیوں کو مغرب کے بعد افطار کیلئے ادھے گھنٹے کا وقفہ دیا جاچکا ہے۔
برطانیہ میں مسلمان فٹبالرز کو میچ روک کر افطار کیلئے وقت دینے کی تجویز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
قومی بچت کے 111مراکز غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا



















































