اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

والدین کے لئے لمحہ فکریہ، نجی سکول کے دو طالب علم 3 کلو ہیروئن سمگل کرتے گرفتار

datetime 23  مارچ‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی)سیکرٹری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا عدیل شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کا منشیات سمگلروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے کسی بھی منشیات فروش کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ظفر الاسلام خٹک نے کہا کہ

معاشرے سے منشیات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،اس سلسلے میں سپیشل سکواڈ-I نارکوٹکس کنٹرول ونگ اور تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے 24 گھنٹے کے اندر دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کارروائی کے دوران 120 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ یہ کارروائی خفیہ ذرائع سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان ریجن،لال گل خان انچارج اسپیشل سکواڈ-I نارکوٹکس کنٹرول ونگ بمعہ دیگر نفری نے مشترکہ طور پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مین موٹروے بالمقابل ولی انٹرچینج بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر سوزوکی پک آپ میں موجود پرانی فرنیچر الماری سے دوران تلاشی الماری میں چھپائی گئی 8 عدد پلاسٹک بوریوں سے 120 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں محمد ریاض SHO تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسری کارروائی نوشہرہ میں کی گئی ہے جس میں، 3074 گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ نجی سکول کے دو کم عمر ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، دونوں ملزمان دسویں کلاس کے طالب علم ہیں، اس کارروائی کی تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز مردان کے متعلقہ عملے نے خفیہ اطلاع پر مردان موٹروے رشکئی انٹر چینج کے قریب مخبر شدہ موٹر کار گاڑی نمبر LZR 169 سے دوران تلاشی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3074 گرام اعلیٰ کوالٹی ہیروئن

برآمد کر لی جبکہ دو کم عمر ملزمان پیر محمد ولد یار محمد اور مہتاب ولد گل شیر کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان دسویں جماعت کے طالب علم ہیں اور مبینہ طور پر ملزمان کے سگے ماموں نے مذکورہ منشیات حسن ابدال حضرو کی طرف لیجانے کیلئے دی تھی۔مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں دونوں کاروائیوں کے مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…