منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرامد ،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اردو میں خط و کتابت شروع کر دی

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سپریم کورٹ کی جانب سے انگریزی کے بجائے قومی زبان استعمال کرنے کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اردو میں خط وکتابت کا آغاز کر دیا۔کمیشن کے ایک ترجمان نے بتایا ’ایس ای سی پی نے اہم قوانین اور قواعد و ضوابط کا اردو میں ترجمہ کرنے کیلئے ایک علیحدہ محکمہ قائم کر دیا‘۔کمیشن کے اجلاسوں، سیمیناروں، کانفرنسوں اور سماعتوں کے دوران اردو زبان استعمال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ایس ای سی پی چیئرمین ظفر حجازی نے ایک بیان میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔حجازی کے مطابق، قائد اعظم بھی یہی سمجھتے تھے کہ اردو زبان قومی اتحاد اور ہم آہنگی یقینی بنا سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمیشن اردو نہ سمجھ پانے والوں کے ساتھ بھی رابطے کیلئے اردو ہی استعمال کرے گا۔کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اردو نہ سمجھنے والوں کے معاملے میں مترجم کی سہولت استعمال کی جائے گی۔حکومت نے تمام محکموں میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر اپنانے کے احکامات دے رکھے ہیں لیکن دوسری ریگولیٹری باڈیز کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک حکومت نے انہیں اس ضمن میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ایک ریگولیٹری باڈی کے افسر نے بتایا کہ انہیں فی الحال عدالتی حکم کی تفصیلات نہیں ملیں۔ ’ہم نے مختلف مقاصد مثلا پریس ریلیز اور پارلیمانی باڈیز کے سوالوں کے جوابات دینے کیلئے اردو استعمال کرنا شروع کر دی ہے لیکن اس حوالے سے مزید کیا کرنا ہے ہمیں معلوم نہیں‘۔حکام محسوس کرتے ہیں کہ انگریزی اصطلاحات کا اردو میں ترجمہ سب سے مشکل کام ہے لیکن ایس ای سی پی کے محکمہ ترجمہ نے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ایک طریقہ کار اپنایا ہے۔کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ وہ عام طور پر استعمال ہونے والے انگریزی الفاظ کی لغت تیار کر کے وزارت خزانہ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔کمیشن نے سرکاری ریکارڈ اور خط و کتابت کیلئے ’نستعلیق‘ فونٹ منتخب کیا ہے جبکہ اردو میں ویب سائٹ پر بھی کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…