اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کمپنی کا عملے کو بونس کے طور پر 5 سال کی تنخواہ دینے کا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2023 |

تائی پے(این این آئی)تائیوان کی شپنگ کمپنی ایورگرین میرین نے اپنے 3100ملازمین کو بڑے پیمانے پر بونس دینے کا اعلان کردیا ، کمپنی کے اعلان سے ہر کوئی دھنگ رہ گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ایورگرین نے کہاکہ یہ بونس ملازمین کی

انفرادی کارکردگی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ایک جاب ویب سائٹ Comparablyکے مطابق ایورگرین کے ملازمین کی سالانہ تنخواہ اوسطا 29,545ڈالر سے لے کر 114,823امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔شپنگ کمپنی نے 2022کے مالی سال کے اختتام پر مجموعی طور پر 10.9بلین ڈالر کمائے اور کمپنی کو 39.82 فیصد منافع ہوا، یہ فائدہ کووڈ 19کی وجہ سے کمپنی کو ہوا کیونکہ کورونا کی وجہ سے اشیا کی مانگ کے ساتھ مال برداری کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔تاہم تائیوان سے جب یہ خبر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا اور اس خبر کو سال کی بہترین خبر قرار دیا۔لیکن کمپنی کا اچھا وقت جلد ہی ختم ہونے والا ہے، بلومبرگ انٹیلی جنس کے تجزیہ کاروں کینتھ لوہ اور ایرک ژو نے مارچ میں خبردار کیا تھا کہ کمپنیاں شپنگ کے لیے سستی قیمتیں تلاش کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…