گجرات (این این آئی) آٹا حاصل کرنے کی خواہش میں ایک اور بزرگ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔گجرات میں آٹا پوائنٹ پر بدنظمی کے دوران خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی کوٹ ادو میں آٹے کے انتظار میں قطار میں کھڑی خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ملتان میں دل کا دورہ پڑنے سے بزرگ شہری کی جان چلی گئی تھی۔